

Loading content...
دسویں کی رات ہے، ایک خیمے کے باہر ایک چھوٹا سا گہوارہ آویزاں ہے اور اس گہوارے میں ایک معصوم ہے جو پیاس سے بے قرار ہے، معصوم کی آنکھیں بند ہیں، کسی کسی وقت پیاس سے کروٹ بدلتا ہے، ایک عجیب حالت ہے کہ جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، تمثیل کے رنگ میں اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ جس طرح موتیے کا نازک پھول گرمی کی وجہ سے مرجھا جاتا ہے اسی طرح ممتا کے اس نازک غنچے کے چہرۂ انور کا رنگ زرد ہو چکا تھا، پیاس کی شدت سے پھول کی پتی سے زیادہ نازک ہونٹ خشک ہو چکے تھے، حتیٰ کہ اس معصوم میں آنکھیں کھولنے کی سکت بھی نہیں رہی تھی، خدا جانے کیا مصلحت تھی کہ جس کے تحت تمام احباب ان کی یہ حالت دیکھ کر رو کر خاموش ہو جاتے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار