

Loading content...
شہزادہ علیؐ اصغرؐ علیہ الصلوات والسلام اور ان کی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کے فضائل کے بارے میں ایک سید عالم غور وفکر میں مصروف تھے اور سوچ رہے تھے کہ ان کااور ان کے لخت جگر کا شہداء میں کون سا درجہ ہے؟ رات کو عالم خواب میں شہنشاہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے فرمایا کہ کربلا میں جتنی بھی مستورات مطہرات صلوات اللہ علیھن موجود تھیں عظمت کے لحاظ سے ہماری اس جدہ طاہرہ ومقدسہ صلوات اللہ علیہا کا دوسرا نمبر تھا، یعنی پاک شریکة الحسینؐ معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا کے بعد سب سے اعلیٰ مقام ان کا ہے اور شہدائے کربلا علیہم الصلوات والسلام میں سے ان کے معصوم لعل دوسرے نمبر پر ہیں یعنی شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے بعد شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلوات والسلام کا مقام ہے، یعنی بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام کے جوانوں میں سے کوئی بھی اِن کے مقام اور عظمت کو نہیں پا سکا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار