

Loading content...
آپ کو یاد ہوگا کہ ایک موقعے پر پاکستان اور ہندوستان میں غلافِ کعبہ کی زیارت کا اہتمام کیا گیا تھا اور غلاف کعبہ تیار کر کے کعبہ محترم پر چڑھانے سے پہلے سارے شہروں میں اس کی زیارت کروائی گئی تھی اور سارے پاکستان اور ہندوستان نے اسے مکمل پروٹوکول دیا تھا کیونکہ وہ ایک نسبت رکھتا تھا، بعینہ یہ جملہ منسوبات بھی ایک مکمل نسبت رکھتے ہیں، انہیں بھی وہی پروٹوکول دینا لازم ہے جو اصلی مقدسات کو دینا لازم تھا، اس لئے ہمیں عزاداری کے جلوسوں میں جوتے نہیں پہننے چاہیں اور ماتمی جلوسوں اور مجالس میں بغیر وضو کے شرکت بھی نہیں کرنی چاہیے اور ان منسوبات کے سامنے ہمارا سر ہمیشہ جھکا رہنا چاہیے اور مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کو نجس سوچ، نجس خیال، نجس نظر اور نجس نیت سے محفوظ رکھنا چاہیے، اگر ہم اپنی یہ مقدس روایات فراموش کر دیں گے تو ساری دنیا کے سامنے ہم بے عزت وبے وقار ہو کر رہ جائیں گے، کیونکہ عزت کرنے والے کو عزت ملتی ہے اور یہ یاد رکھنا چاہیے کہ جو آدمی اپنے آپ کو پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کے سامنے جتنا زیادہ حقیر سمجھتا ہے اسے یہ کریم اتنی زیادہ عزت عطا فرمادیتے ہیں… عزت کرنے والے ہی عزت پاتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار