

Loading content...
جھولے کی تاریخ شاید اتنی ہی قدیم ہوگی جتنا قدیم انسان کا بچپن ہے اس لئے اس کی تاریخی حیثیت معلوم کرنا ممکن نہیں ،تاریخی حوالے سے ہمیں جناب ابراہیم علیہ السلام سے بھی پہلے گہواروں کا ذکر ملتا ہے، اور تاریخ میں چند گہواروں کا ذکر بھی موجود ہے یعنی نمرود کا کئی بچوں کو گہواروں میںسے اٹھواکر قتل کرانا، اسی طرح جناب یوسف علیہ السلام کی پاک دامنی کی گواہی دینے والے معصوم بچے جناب خلیخاکا گہوارے میں گواہی دینا،جناب عیسیٰ علیہ السلام کے گہوارے کو مجوسیوں اور صائبی علماء کا آکر سجدہ کرنااور امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کا گہوارے میں اژدھا کو چیرنا اور خود شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے گہوارے سے فطرس کا آکر فیض یاب ہونا، اسی طرح کئی دوسرے تاریخی گہواروں کا ذکر موجود ہے، یہ گہوارہ مستعمل تو کروڑوں معصوم بچوں نے کیا مگریہ منسوب اُس معصوم کے ساتھ ہوا کہ جسے اُس کی زینت بننے کا وقت ہی بہت تھوڑا ملا ہے اور یہ بھی معلوم نہیں کہ شام غریباں کے وقت اس معصوم کے گہوارے کے ساتھ ہوا کیا تھا،کیا امت ملعون نے یہ گہوارہ لوٹ کر شام کے دربار میں پیش کیا تھا یا شام غریباں کے طوفان میں راکھ ہو گیا تھا مگر اس گہوارے نے اتنی شہرت اور عزت پائی ہے کہ آج بھی کائنات کی ہر ماں اس گہوارے کو یاد کر کے جگر پر ہاتھ رکھ کر روتی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار