

Loading content...
10رجب المرجب 60ہجری بمطابق 15اپریل 680عیسوی قدیم کیلنڈر کے مطابق جمعہ کا دن تھا، قبل از طلوع آفتاب شہزادہ علیؐ الاصغر علیہ الصلوات والسلام نے پاک والدہصلوات اللہ علیہا کی آغوش کو زینت بخشی، اس حساب سے دسویں کے دن وہ پورے چھ ماہ کے تھے ، کئی عرفا نے نو محرم کو امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی عمر ابن سعد ملعون سے ایک رات کی اجازت مانگنے کی ایک وجہ یہ بھی لکھی ہے کہ قربانی کیلئے شرط ہے کہ چھ ماہ سے کم عمرکی نہ ہواور شہزادہ علیؐ اصغرعلیہ الصلوات والسلام کی قربانی چونکہ سب سے اہم تھی اور ان کی عمر پوری ہونے میں بھی ایک دن باقی تھا اس لئے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے ایک رات کی مہلت مانگ کر اپنی اس عظیم ترین قربانی کی مقررہ عمر کو پورا فرمایا تھا اور زیارات کے بعض فقرات میں بھی شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کی عمر چھ ماہ بیان ہوئی ہے اور یہ ایک متفقہ فیصلہ بھی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار