

Loading content...
بعض روضہ خوان حضرات یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ جس وقت یہ پاک رشتہ جوڑا جا رہا تھا تو اُس وقت سب سے پہلے رسمِ خواستگاری عالم خواب میں خود ملکہ عالمین جناب سیدة النساء العالمین صلوات اللہ علیہا نے ادا فرمائی تھی اور اپنی پاک بہو صلوات اللہ علیہا کو مبارک بھی دی تھی اور آنے والے حالات سے بھی آگاہ فرمایا تھا اور یہ بھی فرمایا تھا کہ 60ہجری تک آپ کے بخت کا سورج نصف النہار پر چمکتا رہے گا اور اُس کے بعد سفر درپیش ہوگا، 61ہجری دس محرم کے دن آپ کے سر سے سہاگ کا سایہ ڈھل جائے گا، یہ تفصیل سننے کے بعد اِس پاک بی بی صلوات اللہ علیہا نے اپنے بابا کی خدمت میں عرض کیا تھا کہ باقی تو آپ جو بھی مناسب سمجھنا جہیز میں دینا مگر ہمارے جہیز کے سامان میں ایک تیر کمان ہماری خواہش کے مطابق ضرور ہونا چاہیے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار