

Loading content...
یہاں یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ مازندرانی نے شہدائے کربلا کی فہرست میں ابراہیم، محمد، حمزہ، عمر کے نام بھی اولادِ امام حسین علیہ الصلوات والسلام میں درج کر دئیے ہیں مگر میں یہ عرض کروں گا کہ اولاد اطہار کی تعداد میں کوئی شک ہی نہیں ہے یعنی کل اولادیں 10ہیں، ہاں ان میں سے تین اولادوں کے بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی کہ وہ کون سی پاک بی بی صلوات اللہ علیہا کی جھولی کی زینت بنے تھے، میں اس اعتراف کے بعد گفتگو کے کارواں کو آگے بڑھاتا ہوں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار