

Loading content...
اس کے بعد جناب امراء القیسیمنی کی دختر پاک صلوات اللہ علیہا ہیں اور امراء القیس کندی کی دودختر پاک صلوات اللہ علیہا ہیں، ان دونوں شہزادیوں کے بارے میں تو اکثر صاحبان انساب نے تفریق تک نہیں کی ، بلکہ ان دو ذوات کو ایک ہی لکھ دیا گیا ہے اور خود میں بھی تیس سال تک اس مسئلہ کو حل نہیں کرسکا کیونکہ انساب اور تاریخ ومقاتل و روضہ نے بغیر تحقیق کیے یہ لکھاہے اور مسلسل لکھا ہے، سرسری مطالعہ تو اس بات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا، جب اولاد اطہار اور ازواج مطہرات صلوات اللہ علیھن کے بارے میں اتنا بڑا مغالطہ موجود ہو تو پاک دختران صلوات اللہ علیھن کے بارے میں کسی بڑی کتاب کے مشتملات پر آنکھیں بند کر کے بھروسہ کرنا کس طرح جائز ہو سکتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار