

Loading content...
دوستویہ ایک حقیقت ہے کہ خاندان تطہیر علیہم الصلوات والسلام کے اندرون خانہ حالات کے بارے میںمحققین اپنی جملہ صلاحیتوں اور توانائیوں کو خرچ کرنے کے باوجود ہمیشہ قلم انداز نظر آتے ہیں، یعنی حتمی بات یا حتمی فیصلہ سنانے کی پوزیشن میں کبھی نہیں آسکتے، اس کی وجہ یہ ہے کہ شرفاء کے گھریلو حالات سے اکثر گردوپیش کے لوگ نا آشنا رہتے ہیں اور ان کے گھروں کے حالات ہمیشہ پردۂ راز میں رہ جاتے ہیں ، خصوصاً دختران پاک اور ان کے اسمائے مبارکہ کا کسی غیر کو علم تک نہیں ہوتا اور جس وقت یہ صورت حال ہو کہ ہر بیٹے اور ہر بیٹی کا نام بھی ایک ہی ہو تو پھر تعداد اور تشخیص کا معاملہ مزید پر پیچ ہو کر رہ جاتا ہے اور یہی صورت حال اس زمانے کے موجودگان کو درپیش ہوتی تھی اور اُن کے زمانے کے بعد آنے والے لوگوں کیلئے یہ معاملہ مزید مشکل ہوتا چلا گیا اور بعد والے محققین تو کتابوں کی روایات اور درایات کی بھول بھلیوں میں عقل کی بیساکھیوں کے ساتھ سچائی کے پیروں کے نشان کھوجنے والے اندھوں کی طرح ہوتے ہیں، اس لئے ان کا سابقہ ہمیشہ بند گلیوں سے پڑتا ہے، جہاں آکر وہ قلم تحقیق چھوڑ کر بلا تحقیق کسی نہ کسی روایت کو اختیار کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور یہ وہ سچائی ہے جس کا اقرار بھی شاید کوئی صاحب حوصلہ شخص ہی کر سکتا ہے، عام آدمی تو اس کا اقرار بھی نہیں کر سکتا اور میری صورت حال بھی اس سے مختلف نہیں ہے، یعنی میں جس وقت حرم توحید ورسالت کے حالات پر تحقیق میں مصروف تھا تو سب سے مشکل مسئلہ اندرون خانہ کے حالات کا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار