

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی چھوٹی پاک ہمشیر ام القاؐسم بی بی صلوات اللہ علیہا خیمے کے دروازے پر بار بار دائی پاک سے دریافت فرما رہی تھیں کہ میرا لعل کس طرح جنگ کر رہا ہے؟ دائی پاک انہیں تازہ اطلاعات فراہم کر رہی تھیں اچانک دائی پاک نے بتایا کہ آپ کا بیٹا اس وقت اتنا زخمی ہو چکا ہے کہ ان کی جبینِ مبین کوچ کے ساتھ لگی ہوئی ہے اور ظالمین ظلم کر رہے ہیں، اس کے بعد دائی پاک خاموش ہوگئیں، پاک بی بی صلوات اللہ علیہا نے فرمایا دائی ہمیں بتا ؤتو سہی کہ اس وقت ہمارے لعل کی کیا کیفیت ہے؟ دائی پاک نے رو کر عرض کیا بی بی آپ کے لخت جگر زین سے زمین کی طرف آ رہے ہیں، عین اسی وقت ایک دوسری کنیز بی بی میمونہ سلام اللہ علیہا نے شہزادے پاک کی دلہن صلوات اللہ علیہا کو اطلاع دی کہ معظمہ بی بی آپ کے سرتاج شہید ہو گئے ہیں، خدا خیر کرے میدان میں شور و غل ہے اور ظالمین ابھی تک ان پر ظلم کرنے میں مصروف ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار