

Loading content...
اس پلان کے تحت پہلے وہ بارہ نامی گرامی جنگجو سامنے آئے، انہوں نے اپنے سروں پر تلواروں کو گردش دینا شروع کی، اس وقت شہزادہ قاؐسم علیہ الصلوات والسلام نے اپنی تلوار نیام سے باہر نکالی ، تلوار کا بوسہ لیااور اُن آتے ہوئے جوانوں پر حملہ کر دیا ،سبھی شامی ملاعین نے دیکھا کہ ان بارہ ملاعین کے سر اس انداز ترتیب کے ساتھ زمین پر گرے کہ ان کے گرنے کی ترتیب اور وقت کے تسلسل میں کوئی فرق نہیں آیا، اس وقت سو گھوڑے سواروں نے اپنے گھوڑوں کی باگیں اٹھائیں ادھرشہزادہ پاک نے نعرۂ تکبیر بلند کیا اور ان سو سواروں کے درمیان میں حملہ کیا اور چند ہی لمحوں میں انہیں چیرتے ہوئے پیچھے نکل گئے ، جس وقت پیچھے مڑ کر دیکھا تو فوجیوں کی کئی قطاریں خون میں لت پت ہو کر میدان میں تڑپتی نظر آئیںجبکہ ان کے گھوڑے بدحواس ہو کر بھاگ رہے تھے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار