

Loading content...
ان کی گرجدار آواز اور لہجۂ گفتار جنگِ موتہ کی یاد تازہ کررہا ہے ، یہ جناب جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام کے لخت جگر ہیں، ان کے ساتھ اکیلے جنگ ہرگز نہ کرنا، اُس ملعون نے ایک سو بارہ ملاعین کا ایک دستہ تشکیل دیا، جس میں اس نے بارہ پیادہ جوان آگے رکھے اور انہیں حکم دیا کہ تم جاکر اس شہزادے سے جنگ کرو، تمہارا کام صرف اتنا ہے کہ ان کی توجہ اپنی جانب مبذول رکھو، اور تمہارے پیچھے یہ ایک سو گھوڑے سوار ہوں گے، جب یہ شہزادہ تمہاری جانب متوجہ ہو گا تو اس وقت یہ ایک سو سوار اچانک ان پر ایک شدید حملہ کریں گے، اگر انہیں کمزور ہوتے ہوئے دیکھوں گا تو پھر ساری فوج کو حملہ کرنے کا حکم دے دوں گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار