

Loading content...
اس وقت شہزادہ قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ ام القاؐسم بی بی صلوات اللہ علیہا نے اپنے بیٹے کو خیمے میں یاد فرمایا،یہ شہزادہ سر جھکا کر پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کے سامنے آکھڑے ہوئے،انہوں نے فرمایا بیٹا آپ نے دیکھا ہے کہ ہر بی بی بڑھ چڑھ کر اپنی اپنی قربانیاں پیش کرنے میں مصروف ہے اور اب تو عالیہ بی بی صلوات اللہ علیہا کے شہزادوں نے بھی اپنی ماں کو سرخرو کر دیا ہے حالانکہ وہ آپ سے بہت چھوٹے تھے مگر انہوں نے کیسی خوبصورت قربانی پیش کی ہے، جبکہ ابھی تک ہماری طرف سے کوئی قربانی پیش نہیں ہوئی،اپنی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کے سامنے ہم ابھی تک شرمسار ہیں، اس لئے ہم نے آپ کو یہاں یادفرمایا ہے کہ اب زیادہ تاخیر مناسب نہیں ہے، اپنے امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام کی پاک بارگاہ سے اجازت لے کر جتنا جلدی ممکن ہو سکے میدانِ وغا میں جاؤ اور ان کے مقصد اعلیٰ پر قربان ہو کر ماں کو سرخرو کرو،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار