

Loading content...
20رجب کو یہ شادی ہوئی، 22رجب کو معاویہ کی موت واقع ہوئی، 27رجب کی شام کو شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام کو مدینہ چھوڑنا پڑا، اس دوران جو سب سے پہلے خاندان پاک کی میٹنگ ہوئی جس کا ذکر میں پہلے کر چکا ہوں اس میں جناب محمدؐ بن جناب جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام بھی شریک تھے اور انہیں جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام کی نصرت اور پاک پردہ داران توحید ورسالت صلوات اللہ علیھن کی حفاظت کیلئے مدینے رہنے کا حکم ملا تھا،اس وقت انہوں نے کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں عرض کیا کہ ہم اس شرط پر مدینے میں رہتے ہیں کہ ہمارے بیٹے جناب قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کو آپ اپنے ساتھ لے جائیںگے ، سرکار نے یہ بات قبول فرمائی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار