

Loading content...
جس وقت مروان ملعون واپس آیا تو آتے ہی خوشامد کے انداز میں گفتگو شروع کی اس نے کہا معاویہ کی یہ بات کسی بدنیتی پر مبنی نہیں بلکہ اس نے تو مجھے یہ کہا تھا کہ جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام جتنا بھی حق مہر مقرر فرمائیں گے ہمیں وہ منظور ہو گا، اس رشتے کی وجہ سے بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام اور بنی امیہ کے درمیان جو آپس کی دشمنیاں ہیں وہ بھی ختم ہو جائیں گی، اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام نے جو حکومتی قرضے یا ٹیکس اداکرنے ہیں وہ بھی ختم کردیے جائیں گے،ایک یہ بات بھی ہے کہ یزید ملعون کی شخصیت بھی قابل رشک ہے، سارے عرب کے لوگ اس کے مقدر پر رشک کرتے ہیں، اور یزید ملعون کی شخصیت تو ایسی ہے کہ لوگ اپنی طرف سے مہر دے کر اپنی لڑکیاں اسے دینے کیلئے تیار ہیں، اور وہ تو آپ کو حق مہر بھی دے رہے ہیںاس کے بعد کہا کہ یزید ملعون تو ایسی عظیم شخصیت ہے کہ لوگ اسے اللہ کی درگاہ میں وسیلہ بناتے ہیں اور اس کے چہرے کا واسطہ دے کر بارش طلب کرتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار