

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا پاک ہمشیر صلوات اللہ علیکِ آپ کا صدقہ تو منظور ہو گیا ہے اب ایک بار تو آپ اسے پیار کر لیں ، جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے حکم فرمایا تو اس وقت پاک بی بی صلوات اللہ علیہا نے بیٹے کی لاش پر نگاہ فرمائی،ساری لاش خون میں غلطان نظر آئی مگر ہاتھ میں تلوار دکھائی دی، جسے پاک شہزادے نے مضبوطی سے پکڑا ہو اتھا، بی بی پاک صلوات اللہ علیہا اپنے لعل پر جھک گئیں، معصوم کے ہاتھ کی انگلیوں کو آہستہ آہستہ سیدھا کر کے تلوار کے قبضہ کو ہاتھ میں سے نکالتے ہوئے فرمایا بیٹا !اب تو جنگ ختم ہوگئی ہے اب یہ تلوار ہمیں دے دو ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار