

Loading content...
یہاں دوبارہ یہ وضاحت کرتا چلوں کہ اُس وقت یہ شہزادے علیہما الصلوات والسلام خیام سے شمال مشرق کی طرف جنگ کرنے میں مصروف تھے، اور جناب عون علیہ الصلوات والسلام مسیب کے سامنے جو دریا کا پل تھا اس سے صرف چار پانچ کلومیٹر مغرب کی جانب کربلا معلی سے تقریباً 19کلومیٹر شمال مشرق کی جانب جنگ کررہے تھے مگر چھوٹے پاک شہزادے علیہ الصلوات والسلام نے کربلا معلی کے میدان سے باہر یعنی اس مقام پر زین چھوڑی جہاں ظالمین کے خیام لگے ہوئے تھے، جو اس وقت والیِ کربلا سرکار علیہ الصلوات والسلام کے خیام سے تین کلومیٹر دور تھے مگر بھائی کی شہادت کے صدمے کی وجہ سے بڑے شہزادے نے انتہائی جلال میں جنگ کی اور لشکر شام کو 19 کلومیٹرتک پیچھے دھکیلتے ہوئے فی النار کرتے چلے گئے ، جس وقت19کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچے تو ایک ملعون نے تلوار کا وار کیا جو کارگر ثابت ہو ا، اس ملعون کا نام تھا عبداللہ بن قطبہ (قحطبہ) طائی ملعون، اس ملعون کے وار سے شہزادہ پاک زین سے نیچے آئے ، انہوں نے زین چھوڑتے وقت فرمایا اماں جان! کیا اب آپ بیٹے پر راضی ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار