

Loading content...
تم ہمارے بیٹوں کا افسوس کررہے ہو جبکہ ہمیں یہ افسوس کھائے جا رہا ہے کہ ہم خود کیوںاپنے آقا کی نعلین پر قربان نہیں ہوسکے، ہمارے لئے سب سے بڑا دکھ اسی بات کا ہے کہ ہم اپنے آقا کی منت کرتے رہے کہ ہمیں ساتھ لے چلیں، ہم بھی آپ کی نعلین کا صدقہ بننا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے ہمیں اجازت نہیں دی، ہمیں اپنے زندہ رہنے کا افسوس ہے اور تم ہمارے بیٹوں کی شہادت کا افسوس کر رہے ہو جبکہ ان کی شہادت کی خبر سن کر ہی تو ہمارے دل کو کچھ تسلی ہوئی ہے کہ چلو ہم نہ سہی ہمارے بیٹے تو آقا کی نعلین کا صدقہ بن گئے ہیں، ورنہ تو ہم زندہ رہنے کے قابل بھی نہ رہتے ، انہوں نے ہی تو ہماری لاج رکھی ہے، ان کی شہادت کا تصور کر کے ہمارے دل کا احساسِ محرومی کچھ کم ہو گیا ہے ، اگرتم ہمارے آزاد کردہ غلام نہ ہوتے تو آج ہم تمہاری گردن توڑ دیتے کہ تم نے یہ بکواس کرنے کی جرأت کیسے کی ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار