

Loading content...
لشکر کوفہ وشام میں سے کسی ملعون کا ان کے ساتھ جنگ کا حوصلہ نہیں ہوا،جس وقت ان دونوں بھائیوں نے دیکھا کہ لشکر ملاعین میں سے کوئی ملعون ان کے ساتھ جنگ کرنے کیلئے تیار نہیں توانہوں نے ایک دوسرے کی طرف نگاہ کی، لب خاموش رہے ، آنکھوں نے کلام فرمایا، انہوں نے مل کر نعرۂ تکبیر بلند کیا اور فوج شام پر حملہ کر دیا ، ان دونوں بھائیوں نے مشورہ کیا تھاکہ جس وقت ہم فوج پر حملہ کریں گے تواس وقت ہم آپس میں پشت سے پشت جوڑ لیں گے، تب ہمارے لئے چومکھی جنگ (چار طرفہ )آسان ہو جائے گی،اس انداز سے پاک شہزادوں نے لشکر شام میں جنگ کرنا شروع کی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار