

Loading content...
جس وقت انہوں نے یہ کلام فرمایا تو لشکر شام میں ہلچل مچ گئی کہ یہ جناب جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام کے پوتے ہیں جو میدان میں تشریف لائے ہیں، اگرچہ یہ کم سن ہیں مگر اس گھر کا ہر بچہ گہوارے ہی سے اژدھا چیرنے کا فن سیکھ کر آتا ہے ،ان کا بچپن قیامت کی ڈوریں ہاتھ میں لے کر کھیلتا نظر آتاہے، ان کے بچوں کا ادنیٰ ترین کھلونا اللہ کی تقدیر ہوتی ہے، اس لئے ان کے ساتھ جنگ کرنے کیلئے ذرا سنبھل کے نکلنا چاہیے، کیونکہ موت ان کے ابروکی ہلکی سی شکن کا نام ہے، ملک الموت ان کے ایمائے چشم کا ہمہ وقت منتظر رہتا ہے ، فرش سے عرش تک کا راستہ ان کے بچوں کے کھیلنے کی گلیاں ہوتی ہیں، غضبِ جبار ان کے مزاج کے امتزاج سے بنتا ہے اور قہر اِلٰہی ان کی معصوم آنکھوں کی سرخی کا منتظر رہتا ہے، اس لئے ان کے مقابل ذرا سنبھل کر نکلو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار