

Loading content...
آج ہم ،جناب جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام کے پوتے اپنے امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام کا صدقہ بن کر آئے ہیں اور ہمیں پاک والدہ نے اپنے ولی العصر علیہ الصلوات والسلام پر قربان ہونے کیلئے بھیجا ہے ، لیکن یہ بھی یاد رکھنا کہ ہم ایسے ہی خاموشی سے قربان نہیں ہو جائیں گے بلکہ جور و جفا کے پیکروں کو ان کی اوقات ضروردکھائیں گے،آج کا دن ہماری مظلومی کا دن ہے، لیکن یاد رکھو اے قوم شریر! کہ ایک دن ہماری بادشاہی ضرور ظاہر ہو گی اس دن ہمارے پاک وارث ہمارے منتقم عجل اللہ فرجہ الشریف ہماری مظلومیت کا گن گن کر تم سے انتقام لیں گے، جس وقت وہ اپنی تیغ بے نیام فرمائیں گے تو سب سے پہلا انتقام ہمارا لیںگے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار