

Loading content...
ہو سکتا ہے کہ دیکھنے والوں کو ہم کم سن اور معصوم شہزادے نظر آ رہے ہوں لیکن یاد رکھو کہ ہم پروردۂ شِیرِ وفا ہیںجس کسی کو اپنی طاقت اور جوانی پر ناز ہے وہ ذرا میدان میں ہمارے سامنے آئے ،ہم خود بھی ضیغم شیرِخدا ہیں اورجنابِ عباسعلیہ الصلوات والسلام جو کہ اسد الحسینؐ ہیں وہ ہمارے استاد ہیں ، ہمارے ہاتھ میں یہ تلواریں نہیں بلکہ یہ خالق کے امر کن فیکونی کا پیکر ہیں، ہمیں یہ قدرت حاصل ہے کہ اگر چاہیں تو پل بھر میں ارض و سما کے ساتوںطبقات الٹ کر رکھ دیں، لیکن اس وقت ہم اپنے ولی العصر علیہ الصلوات والسلام کے امر کے پابند ہیں ، ہم اپنی قدرتِ کاملہ کا اظہار نہیں کر سکتے، لیکن یہ بات ذہن نشین کر لو کہ بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام کا بچہ بچہ خیبر شکن ہے اگر ہمیں اجازت مل جاتی تو ہم تمہیں بتا دیتے کہ اللہ کے شیر کس طرح میدانِ وغا میں برسر پیکار ہوتے ہیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار