

Loading content...
جس وقت پاک بی بی صلوات اللہ علیہا اپنے شہزادوں کو رخصت فرمانے لگیں تو دونوں کو سینے سے لگاتے ہوئے وقت رخصت بھی وفاداری اور جنگ کے اصول تعلیم فرمائے ایک ایک لعل کی پیشانی پر بوسہ دے کر فرماتی ہیں یاد رکھنا میدان میں جاتے ہوئے مقابل فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جانا اور جس کی آنکھ میں تمہیں اپنے ولی العصر علیہ الصلوات والسلام کا بغض نظر آئے اس سر کو ہی کاٹ دینا اور یاد رہے کہ آپ نے اگر پانی کی جانب آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو یہ بھی آدابِ وفا کے خلاف ہو گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار