

Loading content...
جس وقت جناب عالیہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے پاک بیٹوں کو اجازت لے کر دی تو دونوں شہزادے مسکراتے ہوئے دعا لینے کی خاطر پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کے قدموں پر جھک گئے۔اس وقت معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے جناب کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام کو اپنے قریب بلایا اور فرمایا کہ یہ کمسن پہلی مرتبہ میدانِ جنگ کی طرف جا رہے ہیں، انہیں تلواریں اور دیگر سامان جنگ بھی عطا فرمائیں، فن جنگ سے بھی آگاہ فرمائیں اور انہیں پاک علم کے زیر سایہ روانہ فرمائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار