

Loading content...
پھر عرض کرتے ہیں اے پاک معظمہ سین صلوات اللہ علیہا اب توآپ کو علمدار بھی مل گیا ہے ، اب تو مجھے اجازت لے دیں مجھ سے اب جوان بیٹوں کی لاشیں نہیں دیکھی جاتیں ،عرض کرتے ہیں کہ ہم جس وقت بھی امام مظلو م علیہ الصلوات والسلام سے اجازت لینے کیلئے جاتے ہیں تو وہ یہی فرماتے ہیں کہ آپ تو ہماری فوج کے علمبردار ہیں، آپ کو ہم پہلے کیسے روانہ کردیں؟ اب آپ کو علم کا اصل وارث تو مل گیا ہے، اب تو میرا حق بنتا ہے کہ مجھے اجازت دی جائے، پاک معظمہ سین صلوات اللہ علیہا خاموش رہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار