

Loading content...
جس وقت معصوم اجازت سے نا امید ہوگئے تو وہ جناب کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام کے پاس آئے اور روکر عرض کیا کہ ہمیں جنگ کی اجازت نہیں مل رہی، اب آپ ہی ہماری سفارش فرمائیں ، کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام نے ان دونوں شہزادوں کو اٹھا کر سینے سے لگایا اس کے بعد فرمایا کہ رات آپ نے اپنی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کے ساتھ علم پاک کے سلسلے میںکیا گفتگو فرمائی تھی؟ دونوں شہزادوں نے انہیں ساری گفتگو تفصیل سے بتائی، اس وقت کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ آج قلم ِتقدیر ہاتھ میں لے کر ہم یہ فیصلہ لکھ رہے ہیں کہ قیامت تک جب بھی علم پاک کے ساتھ ہمارا نام آئے گا تو ہمیں فقط علمبردار کہا جائے گا(علم اٹھانے والا )لیکن علم پاک کے مالک ہمیشہ آپ ہی رہیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار