

Loading content...
حمید بن مسلم سے روایت ہے کہ عاشور کے دن طلوع آفتاب سے کچھ پہلے میں خیام توحید ورسالت کے سامنے ایک بلند مقام پر آکربیٹھ گیا تاکہ دونوں لشکروں کی تیاری دیکھ سکوں، جس وقت خیام توحید کے سامنے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام اپنے مختصر سے لشکر کو ترتیب دینے میں مصروف تھے، اِسی دوران خیام اطہر میں سے دو شہزادے باہر آئے، انہوں نے بڑے خوبصورت لباس پہنے ہوئے تھے، ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے ہوئے تھے اور ایک دوسرے کو دیکھ کر ایسے مسکراتے ہوئے آرہے تھے کہ جیسے ان معصوموں کیلئے آج عید کا دن ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار