

Loading content...
خیمے کے دروازہ پر مظلوم کربلا علیہ الصلوات والسلام یہ ساری گفتگو سن رہے تھے، فوراً خیمے میں داخل ہوئے اور دونوں شہزادوں کو اٹھاکر سینہ سے لگالیا، روکر فرماتے ہیں میرے لعلؐ ابھی تو آپ دونوں کے کھیلنے کا موسم تھا ابھی توآپ کے نازمنانے کا وقت تھا مگر افسوس کہ بے وقتِ قضا سر پر آ گئی ہے، ہمارے دل کی حسرت تھی کہ آپ جوان ہوتے، پاک والدہ صلوات اللہ علیہا آپ کی خوشیاں دیکھتیں، آپ کے سر پر سہرے سجاتیں اور آپ کے شباب کی چھائوں میں اپنی ضعیفی کے دن گزارتیں مگر شاید قسمت کو کچھ اور منظور ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار