

Loading content...
اور ہم یہ بھی عرض کر دیں کہ ہم آپ جیسی پاک والدہصلوات اللہ علیھا کے لعل ہیں ہم سب کچھ جانتے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ بارہ محرم کے دن جس وقت آپ شام روانہ ہونے سے پہلے گنج شہداء میں تشریف لائیں گی تو اس وقت ہر ماں اپنے اپنے بیٹے کی لاش کے ساتھ وداع کرے گی اور آپ ہمیں تلاش ہی کرتی رہ جائیں گی مگرہم نہیں ملیں گے، پاک بی بی صلوات اللہ علیہا نے وجہ پوچھی توشہزادوں نے عرض کیا کہ اماں جان! ہم سرحد کربلا سے بھی باہر زین چھوڑیںگے تاکہ ہماری مزاریں بھی اس پاک جاگیر سے باہر ہوںاور آنے والی نسلیں آنکھوں سے دیکھیں کہ جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام کے پوتوں نے اپنے پاک ماموں کے ساتھ کس طرح وفا کی اور کس طرح انہوں نے جنگ کے جوہر دکھائے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار