

Loading content...
جس وقت معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے یہ فرمایا تو دونوں معصوم جلدی سے ماں کی آغوش چھوڑکر سامنے اٹھ کھڑے ہوئے، چھوٹے چھوٹے ہاتھ جوڑ کر عرض کرتے ہیں اماں جان! آپ نے جو کچھ فرمایا ہے وہ عین حق ہے، اگر اِذنِ کلام ہو تو ہم بھی کچھ عرض کریں،پاک معظمہ صلوات اللہ علیہا نے فرمایا بولو میرے لعل کیا کہنا چاہتے ہو؟ اس وقت پاک شہزادوں نے یک زبان ہوکر عرض کیا اماں جان! انشاء اللہ کل ہم میدان کربلا میں ایسی جنگ کریں گے کہ حشر تک یاد رہے گی، اور ہمارا ارادہ یہ ہے کہ اگر مقدر نے ساتھ دیا تو ہم عمر ابن سعد ملعون کا سر پاک ماموں کے قدموں لا کر رکھیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار