

Loading content...
امید ہے کل آپ دونوں بہت خوبصورت جنگ کرو گے، خدا کرے کہ کل تم اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائو اور اپنے امام زمانہعلیہ الصلوات والسلام پر اپنی جان فدا کر کے انہیں بچا لواور اگر میرا بھائی بچ گیا تو پھر میں آپ کو لاکھوں علم عطا کروں گی، ایک ایک کو جناب جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام کا فخر بنائوں گی، آپ کے سرخ لباس اٹھاکر پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کی مزار پر جاکر عرض کروں گی ماں دیکھو میرے بیٹوں نے کتنی خوبصورت قربانی دی ہے، میں آپ کے لخت جگرکوخیر وعافیت کے ساتھ وطن واپس لے آئی ہوں،ماں مجھے مبارک دیںکہ میرے بیٹوں کی قربانی کام آگئی ہے… میرے لعل فی الحال آپ یہی دعا کریںکہ ہمارے پاک امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام سلامت رہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار