

Loading content...
میں یہاں صرف یہ عرض کرنا چاہتا ہوںکہ جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے پاک مستورات توحید ورسالت صلوات اللہ علیھن کے خیام کے گرد چکر لگانا شروع کیا تو اس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے پیچھے پیچھے کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام نے بھی خیام کا چکر لگایا، اس دوران سب سے پہلے اپنی پاک بہن جناب عالیہ بی بی صلوات اللہ علیہا کے خیمۂ اطہر کے باہر تشریف لے آئے،یہاں آ کر انہوںنے نگاہ فرمائی تو دیکھا کہ خیمۂ اطہر کے اندر چراغ روشن ہے اور اس کی روشنی میں پاک عالیہ بی بی صلوات اللہ علیہا اپنے دونوں بیٹوں کو سامنے بٹھاکر ان کی زلفیں سنوار رہی ہیں اور انہیں وفا کا درس دے رہی ہیں، انہیں پیار کرتے ہوئے فرما تی ہیں کل صبح جس وقت جنگ شروع ہو گی تووہ آپ کی آزمائش کی گھڑی ہو گی میرا لعل اپنے ماموں کی نعلین پر قربان ہو کر مجھے رہتی دنیا تک کے لئے سرخرو کرنا ،اگر میں نے آپ کی وفا میں تھوڑی سی بھی کمی محسوس کی تو میں آپ کو دودھ کا حق نہیں بخشوں گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار