

Loading content...
چشم تاریخ نے دیکھا کہ گیارہ محرم کا دن ہے،مستورات توحید ورسالت صلوات اللہ علیھن لاش ہائے اطہر کے ساتھ وداع فرما رہی ہیں، ایک ایک لاش پر رو رہی ہیں مگر ایک لاش ایسی بھی ہے کہ جس پر رونے والا کوئی نہیں ہے، اس شہزادے کی ایک پاک ہمشیر صلوات اللہ علیہا بھی ہیں جو دور سے بھائی کی لاش کو دیکھ کر پھر کسی دوسرے عزیز کی جانب چل دیتی ہیں، اس شہزادے کی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا اس کوشش میں مصروف ہیں کہ ان کی نگاہ بھی اِس معصوم پر نہ پڑے، اس مظلوم شہزادے علیہ الصلوات والسلام کی بیکسی کودیکھ کر شامی ملاعین بھی رونے لگے، اس وقت اک شامی ملعون نے جناب سجاؐد علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں عرض کیا آقا گو ہماری نگاہیں پردۂ توحید تک رسائی حاصل نہیں کر سکتیں مگر میں نے یہ محسوس کیاہے کہ ہر شہید کی لاش پر بین سنائی دے رہے ہیں مگر صرف ایک شہزادے کی لاش ایسی ہے کہ جس پر شاید کوئی رونے والا نہیں ہے کیونکہ اس لاش پر بین کرنے کی آواز نہیں آرہی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار