

Loading content...
شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ عراق جانے کا خیال ہے،اس وقت جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام نے عرض کیا آقا جو حالات کے تیور نظر آرہے ہیں عراق جانا خطرے سے خالی نہیں ہے، سرکار علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ مجھے پاک نانا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا حکم یہی ہے کہ آپ نے عراق جانا ہے، انہوں نے عرض کیا سرکار میرے لیے کیا حکم ہے؟ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ آپ نے واپس مدینے جانا ہے، جس وقت وجہ پوچھی تو سرکار نے فرمایا کہ مدینے میں موجودمستورات کی حفاظت بھی لازمی ہے، انہوں نے جواب دیا کہ جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلوات والسلام بھی تو موجود ہیں انہیں مدینے بھیج دیں اور مجھے اجازت عطا فرمائیں کہ میں آپ کا ہم رکاب رہوں المختصر جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام کو ساتھ جانے کی اجازت نہیں ملی اور وہاں سے محمل تیار ہونے لگے اور مستورات سوار ہوئے تو جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام معظمہ کونین جناب عالیہ بی بی صلوات اللہ علیہا کے محمل کے قریب آئے، معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے دریافت فرمایا کہ سرتاج کیا آپ مجھے لینے آئے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار