

Loading content...
اُس وقت جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام نے قریب آکر محمل کی چوب پکڑ کر اس کا سہارا لیتے ہوئے فرمایا عون ومحمدؐ کی ماں صلوات اللہ علیہا میں آپ کو منع نہیں کرتا کہ آپ بھائی کے ساتھ نہ جائیںمگر یہ توبتائیں کہ ان غریبوں کے ساتھ بھی آپ کا کوئی رشتہ ہے جو صبح سے لے کر اب تک اسی انتظار میں تھے کہ آخری بار انہیں پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کم سے کم پیار تو کریں گی، کیا آپ اس قدر مصروف تھیں کہ آپ کو بیٹیوں کے سر پر ہاتھ رکھنے کی فرصت بھی نہیں ملی، بیٹیوں کے سر سینے سے لگانے کا وقت بھی نہیں ملا، ذرادیکھیں تو سہی کیسے یتیموں کی طرح ایک ایک کا منہ دیکھ رہے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار