

Loading content...
چشم تاریخ نے دیکھا کہ دو کمسن شہزادے ہیں جو صحن میں کھڑے ہوکر تیاری کے مناظر دیکھ رہے ہیں، ہر مستور کی جانب حسرت بھری نگاہ فرماتے ہیں، پھر اپنی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کو مصروف دیکھ کر سرد آہ بھر کر رہ جاتے ہیں، ساتھ چھوٹی چھوٹی دو بہنیں بھی کھڑی ہیں، ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ان معصوم بچوں کا کوئی وارث ہی نہیں ہے ، کسی کے پاس اتنی فرصت نہیں کہ کوئی ان کے اداس چہروں پر پیار بھری نگاہ کرے، یہ ایسے ہی خاموش کھڑے دیکھتے رہے کہ جیسے یہ غریب کسی کے کچھ نہ لگتے ہوں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار