

Loading content...
جس طرح ملکہئِ عالمین سیدة النساء العالمین صلوات اللہ علیہا کی موجودگی میں امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے کوئی عقد نہیں فرمایا، اس زمانے کچھ لوگوں نے عرض بھی کیا تھا کہ آپ دوسرا عقد کر لیں تو انہوں نے فرمایا تھا کہ یہ کسی معصوم پر جائز نہیں ہوتا ، جس کے جواب میں اس سائل نے عرض کیا تھا کہ آپ قرآن کریم کی مخالفت فرما رہے ہیں کیونکہ قرآن میں اللہ تعالیٰ نے چار بیویوں کی اجازت دی ہے، اور آپ ایک سے زیادہ عقد کو حرام قرار دے رہے ہیں، انہوں نے فرمایا کہ یہ بات آپ شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کر لیں، اس نے جاکر یہ مسئلہ شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت اقدس میں پیش کیا تو انہوںنے فرمایا کہ ملکہئِ عالمین بی بی صلوات اللہ علیہا کی موجودگی میں کسی کے ساتھ عقد کرنا جناب امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام پر حرام ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار