

Loading content...
اس لئے یہاں صرف اتنا عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جس وقت عقد نکاح کا اہتمام ہوا تو اس وقت شہنشاہِ نجف امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام کو فرمایا کہ شرعی حق مہر جوہمارے گھر اطہر کا مقرر ہے وہ تو آپ ادا کریں گے، مگر حق مہر میں ایک شرط یہ بھی ہے کہ ایک زمانہ آئے گا کہ میرے مظلوم لخت جگر علیہ الصلوات والسلام کو مدینہ چھوڑنا پڑے گا اور اُن کے مقصد کی تکمیل کیلئے میرے بخت اقبال کی مالک اس بیٹی کا اپنے بھائی کے ساتھ جانا بہت ضروری ہو گا،اس لئے شرط یہ ہے کہ جب میرے فرزند اصغر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام مدینے سے روانہ ہوں اور میری یہی پاک دختر آپ سے اپنے بھائی کے ساتھ جانے کی اجازت طلب کریں تو آپ نے انہیںروکنا نہیں ہے، بلکہ انہیں آپ سے اجازت بھی نہ لینی پڑے اور آپ خود ہی کہہ دینا کہ آپ بھی اپنے بھائی کے ساتھ تشریف لے جائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار