

Loading content...
فرماتے ہیں جاؤ میرے لعل خالق آپ کے جہاد میں برکت ڈالے ۔آقا سے اجازت لے کر شہزادہ پاکعلیہ الصلوات والسلام اپنے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کے پاس آ گئے اور انہیں خوشخبری سنائی، انہوں نے فرمایا اب آپ ایک بار پھر اپنی والدہ پاک سے بھی دعا لے لیں ، شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام خیام میں اس مقام پر آئے جہاں بیٹوں کے سرہانے پاک والدہ صلوات اللہ علیہا تشریف فرما تھیں ،باقی مستورات انہیں پرسہ دے رہی تھیں، شہزادے پاکعلیہ الصلوات والسلام نے آخری وداع کیلئے پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کے قدموں پر ہاتھ رکھا، اور عرض کیا اب مجھے بھی اجازت عطا فرمائیں، پاک معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوئے روکر فرمایا بیٹا میرے اِن آنسوؤں کو غم کے آنسو نہ سمجھنا بلکہ یہ تو خوشی کے آنسو ہیں کیونکہ میرے لئے تمہاری رحلت باعث مسرت ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب سعادت مند بیٹے اپنے امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام کی نصرت میں کام آئیں تو والدین کیلئے یہ بات باعث افتخار ہوتی ہے اور ان کا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار