

Loading content...
جس وقت جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلوات والسلام تشریف لے آئے تو حرم سرا میں جملہ مستورات جمع تھیں، درمیان میں ملکہئِ ہجر وفراق بی بی صلوات اللہ علیہا دادی پاک صلوات اللہ علیہا کے ساتھ بیٹھی تھیں، جبکہ باقی مستورات تسلیاں دے رہے تھے مگر معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا بار بار فرما رہی تھیں کہ آج صبح سے میں پاک بیٹیوں صلواة اللہ علیہن کے بین سن رہی ہوں جس سے میرا جگر پھٹا جا رہا رہے، مجھے اپنی بیٹیوں کے خیام پر دکھ کے سائے منڈلاتے نظر آ رہے ہیں، مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میرا عباؐس علیہ الصلوات والسلام شہید ہو گیا ہے اور میرے آقا حسینؐ علیہ الصلوات والسلام بے تحاشہ گریہ فرما رہے ہیں،انہوں نے جناب محمد حنفیہ علیہ الصلوات والسلام سے فرمایا کہ آپ جا کر مزارِ رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم پر منت مانو کہ میری پاک بیٹیوں کے پردے سلامت رہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار