

Loading content...
بعینہ شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کی یہی کیفیت تھی، معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا کی گھر کے صحن میں مسند لگی ہوئی تھی، بعد از نماز صبح بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام کی جملہ مستورات کو بلوایا اور انہیں فرمایا کہ آج ہمارا دل بہت اداس ہے، جب سے یہ سورج طلوع ہوا ہے ہمارا دل تڑپ رہا ہے، اس کے بعد پاک معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے فرمایا کہ کوئی جا کر جناب محمد حنفیہ علیہ الصلوات والسلام کو بلا لائے کیونکہ آج میرا دل بہت زیادہ اداس ہے، مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے میرے لخت جگر پر دکھوں دردوں کے پہاڑٹوٹ پڑے ہوں، یا جیسے وہ شہید ہو گئے ہوں، خدانبی زادیوں صلواة اللہ علیہن کے پردے محفوظ رکھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار