

Loading content...
ان 20جوانوں نے اپنے گھوڑوں کی باگیں اٹھائیں اِدھر اسد الحسین علیہ الصلوات والسلام کے شیر نے اپنے تین دن کے پیاسے راہوار کی باگ اٹھائی اور اس انداز میں گھوڑے کو آگے بڑھایا کہ آتے ہوئے دس سواروں کو اپنے بائیں جانب رکھا، اور دس کو دائیں جانب اوران کے درمیان سے قضا کی برقِ شر ربار بن کر وفا کے کردگار علیہ الصلوات والسلام کے شیر نے اس طرح گزر کیا کہ شامیوں کے گھوڑوں کی رفتار میں بھی فرق نہیں آیا اور نہ کسی سوار کی زین پر حالت بدلی، ہوا یہ کہ گھوڑوں کی باگیں ظالمین کے ہاتھوں میںرہ گئیں جسم زین پر مگر ان کے سر ثانیء اسد اللہ علیہ الصلوات والسلام کے گھوڑے کے سموں کے ساتھ ٹکرا کرگرتے ہوئے نظر آئے، لشکر کفارنے بے ساختہ داد دی کہ واقعی ہاشمی خون کا کوئی جواب نہیں، واللہ آپ جیسا جنگجو کوئی ہو ہی نہیں ہو سکتا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار