

Loading content...
شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام نے اپنے دونوں بیٹوں کو سینے سے لگاتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں آپ سے یہی امید تھی، اب بات یہ ہے کہ خود ہی اپنے آقا سے اجازت بھی طلب کرلو، دونوں شہزادوں نے سر جھکا کر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی طرف رخ کیا ، عرض کرتے ہیں آقا کیا آپ کے مقصد میں ہماراکوئی حصہ نہیں ہے؟ امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا میرے لعل کم سے کم آپ تو مظلوم کو تنہا نہ کریں، اس وقت دونوں شہزادوں نے رو کر عرض کیا ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے سبھی نوجوان شہید ہو کر سربلند اور سرخرو ہو چکے ہیں، پھر ہم اس شرف سے کیونکر محروم رہیں؟، آقا یہ حقیقت ہے کہ ہمارے پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کائنات کے سب سے عظیم المرتبہ غیور ہیں، اس لئے ہمیں اس حیاتِ فانی سے آپ کی پاک نعلین پر فدا ہونا زیادہ عزیز ہے، ہم پر ضرور احسان فرمائیں اور اذنِ جہاد عطا کریں، اپنے نوخیز شیروں کا کلام سن کر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام فرماتے ہیں اگر آپ کی یہی خواہش ہے تو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار