

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام سے لے کر شہزادہ علیؐ اصغرعلیہ الصلوات والسلام تک اور جناب مولا غازی پاک علیہ الصلوات والسلام سے لے کر ان کے آخری فرزند تک سب میں استعدادِ امامت موجود تھی، مگر منصبِ امامت کے محدود ہونے کی وجہ سے انہیں یہ منصب نہیں ملا، ورنہ اس کے قابل سبھی شہزادے تھے، شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام کے فرزند ثانی جناب قاؐسم علیہ الصلوات والسلام بھی اسی مقامِ عصمت اِلٰہیہ پر فائز ہیں، سنہ 44 ہجری میں ان کی دنیا میں آمد ہوئی، ان کا بچپن اپنے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ اطاعت امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام میں گزرا، جس وقت مدینے سے تیاری ہوئی تو یہ بھی قافلہئِ تسلیم ورضا کے ساتھ کربلا آگئے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار