

Loading content...
بلکہ اس مقام پر وہ افراد فائز ہیں کہ جنہوں نے پاک خاندان کے عرفان کے اعلیٰ مقامات کو حاصل کیا ہے،مثلاً نواب اربعہ ہیں، یا جناب سلمان محمدی الفارسی ہیں، یا ایسے دیگر افرادِ امت ہیں، وہ تو عصمت کی اس تعریف میں آسکتے ہیں لیکن پاک خاندانِ تطہیر علیہم الصلوات والسلام تواس سے بھی اجل وارفع واعلیٰ ہے، کیونکہ وہ تو سب ہی معصوم گر ہیں، معدنِ عصمت ہیں، کائنات کو عصمت عطا فرمانے والے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار