

Loading content...
عاشور کا سورج طلوع ہوا ، انصار واصحاب کی شہادت کے بعد بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام کی قربانیوں کی باری آئی، جناب کردگارِ وفا علیہ الصلوات والسلام اپنے پاک بھائیوں کو باری باری اجازت کیلئے بھیجتے رہے، جس وقت ان کے سب بھائی نصرت امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام میں قربان ہو چکے تو شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام نے اپنی دائیں جانب نگاہ فرمائی، اپنے اٹھارہ سال کے کڑیل جوان بیٹے کو لباس جنگ میں آراستہ دیکھا، انہیں اپنے قریب بلا کر فرمایا کہ کیاآپ اپنے باباؐ کو سرخرو نہیں کریں گے؟ ان کیلئے گویا یہ پیغام مسرت تھا، فوراً پاک باباؐ کے قدموں پر جھک کر عرض کیا بابا جانؐ! ہم تو صبح سے اس انتظار میں ہیں کہ کب آپ ہمیں اجازت دیں گے ۔ شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا میرا لعلؐ اب جائو اوراپنے آقا سے اجازت طلب کرو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار