

Loading content...
جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا میں جانتا ہوں کہ ہمارے بعد اس پاک گھر اطہر پر مظالم کی انتہا ہوگی، تمام پاک مخدراتِ عصمت صلواة اللہ علیہن نے کوفہ و شام کے بازاروں میں بھی جانا ہے، آپ دونوں کو میری وصیت ہے کہ جب تک زندگی ہے آپ نے نبی زادیوں صلواة اللہ علیہن کی حفاظت اور خدمت کرنی ہے، اور جہاں تک ممکن ہو سکے اپنا آرام و سکون قربان کرتے ہوئے انہیں سکھ اور آرام پہنچانا ہے اور اس میں کبھی کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے میری پاک دخترؐ کی آپ بالکل فکر نہ کریں یہ معصومہ بی بی صلواة اللہ علیہ کی خدمت کر کے زندگی گزار لیں گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار