

Loading content...
کل کا دن ہر کسی کیلئے امتحان کا دن ہے، ہر کسی کے جذبات اور وفاداریوں کی آزمائش کا دن ہے، کل قربانیوں کا سلسلہ ہمارے گھر سے شروع ہونا چاہیے، اس کی دو وجوہات ہیں، پہلی وجہ یہ ہے کہ جو غیر ہیں اور آقا کی نصرت کیلئے آئے ہوئے ہیں وہ یہ نہ سمجھیں کہ بنی ہاشم علیہ الصلوات والسلام نے دوسروں کیلئے موت کا راستہ منتخب کیا ہے اور اپنے لئے ظاہری زندگی کو پسند فرمایا ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ ہم چونکہ اپنے آقا کی کنیز کے فرزند ہیں، ہمیں ہر حال میں یہ کوشش کرنی ہے کہ ہمارے ہوتے ہوئے ہمارے آقا کی پاک نعلین کی جانب کوئی ملعون میلی نگاہ تک نہ کرے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار