

Loading content...
جس وقت جناب محمدعلیہ الصلوات والسلام کی دنیا میں آمد ہوئی تو شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام اپنے لخت جگر کو ہاتھوں پر اٹھاکر شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے حرم سرا میں تشریف لے گئے اور اس مقام پر جاکھڑے ہوئے جہاں ہمشکل پیغمبر علیہ الصلوات والسلام اپنے سنہری جھولے میں آرام فرما تھے، انہوں نے اپنے لعل کو شہزادے کے قدموں کی جانب سلا دیا اور فرمایا کہ اے آقا زادہؐ آپ کا غلام بھی غلامی کیلئے حاضرہو گیا ہے، جس طرح میں آپ کے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کا صدقہ ہوں، اسی طرح یہ غلام بھی آپ کی حسین جوانی کا صدقہ بنے گا، اسے اپنی غلامی میں قبول فرمائیں، شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے جس وقت یہ منظر دیکھا تو مسکرا کر فرمایا میرے پاک بھائی آپ کو لخت جگر کی مبارک ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار