

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے جس وقت پاک مستورات صلوات اللہ علیھن کے سامنے جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کے خون آلود تبرکات ومنسوبات رکھے تو اس وقت مستورات میں گریہ و زاری کی انتہا ہو گئی،اچانک امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے مستورات کے چہروں پر نگاہ فرمائی توان میں سے سات بیبیوں کے چہروں پر موت کی زردی اور ان کی پیشانیوں پر ٹھنڈا پسینہ نظر آیا امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کی شہادت بھول گئی، فوراً خیام کے باہر تشریف لے آئے، اپنی دستار گلے میں ڈالی اور آسمان کی طرف منہ کر کے عرض کرتے ہیں خالق کائنات! علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام کی لاش اٹھانا آسان تھا، عباؐس علیہ الصلوات والسلام کی لاش اٹھانا آسان تھا، مگر یہ میری غیرت کا سوال ہے، میرے لئے مستورات کی لاشیں اٹھانا ناممکن ہے، آج اگر کوئی مستور دنیا سے رحلت فرما گئی تو میں اس کی لاش کیسے اٹھائوں گا؟ کس طرح اس کی مزار بنائوں گا؟ میرا خالق ان پردہ داروں کی حفاظت فرما ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار